ملک میں کورونا وائرس کے 1.32 لاکھ سے زیادہ نئے کیس

نئی دہلی ، 2 جون (یو این آئی) ملک میں کورون وائرس (کووڈ۔19) کے یومیہ کیسز میں ایک مرتبہ پھر معمولی اضافہ ہونے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 132788 نئے کیس سامنے آئے۔
اس دوران وائرس سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد اس وائرس کی زد میں آنے والے لوگوں سے ایک لاکھ سے زیادہ رہی ، جس کی وجہ سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 92.48 فیصد ہوگئی ہے۔
اس دوران پیر کو 23 لاکھ 97 ہزار 91 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔