نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے یومیہ معاملوں میں کافی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کے سب سے زیادہ 11929 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اگرچہ اس دوران اموات کی تعداد سنیچر کے مقابلے 75 فیصد کم ہوکر 311 رہ گئی ہیں۔صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزیرت کی جانب سے سنیچر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 11929نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 320922 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 311 لوگوں کی موت سے مہلوکین کی تعداد 9195 ہوگئی ہے ۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 149348 سرگرم معاملے ہیں جبکہ اس وبا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد سرگرم معاملوں کے مقابلے 13031 زیادہ یعنی 162379 ہے ۔مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3427 نئے معاملے ریکارڈ کئے گئے ہیں اور 113 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 104568 اور اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3830 ہوگئی ہے ۔ اس دوران ریاست میں 1550 لوگ بیماری سے صحت مند ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والوں کی کل تعداد 49346 ہوگئی ہے ۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تمل ناڈو دوسرے مقام پر ہے ، جہاں متاثرین کی تعداد 42687 ہوگئی ہے اور 397لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 23409 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے ۔کورونا کے سبب قومی راجدھانی دلی کی حالت بھی مسلسل بگڑتی جارہی ہے اور ملک میں اس وائرس سے متاثرین کی تعداد کے معاملے میں یہ تیسرے مقام پر ہے ۔ راجدھانی میں کورونا متاثرین کی تعداد 38958 ہے اور مہلوکین کی تعداد 1271 ہوگئی ہے ۔ جبکہ 14945 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ۔ 19سے متاثر ہونے کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے لیکن تعداد اموات کے معاملے میں ریاست مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ گجرات میں اب تک 23038 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 1448لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ اس کے علاوہ 15883 لوگ اس بیماری سے ٹھیک ہوئے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک 13118کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں اور 385لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 7875 لوگ اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔راجستھان میں بھی کورونا کا قہر زوروں پر ہے یہاں متاثرین کی تعداد 12401ہوگئی ہے اور 282 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ، جبکہ 9337لوگ پوری طرح ٹھیک ہوئے ہیں۔مغربی بنگال متاثرین کی تعداد کے معاملے میں مدھیہ پردیش سے آگے نکل گیا ہے ۔ ریاست میں 10698لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 463 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 4542 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔مدھیہ پردیش میں 10641 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 447 لوگوں کی اس سے موت ہوگئی ہے جبکہ 7377لوگ وائرس سے آزادی حاصل کرچکے ہیں۔جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 5965 اور کرناٹک میں 6824 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 82 اور 81 ہوگئی ہے ۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4878 ہوگئی ہے اور 55 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ ہریانہ میں 78، پنجاب میں 65، بہار میں 39، کیرلا میں 19، اتراکھنڈ میں 23، اوڈیشہ میں 10، آسام اور جھارکھنڈ میں 8، چھتیس گڑھ اور ہماچل پردیش میں چھ ، چنڈی گڑھ پانچ، پڈوچیری میں دو اور تریپوری، لداخ اور میگھالیہ میں اس وبا سے ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔