نئی دہلی// (یو این آئی) ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 10,273 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد چار کروڑ 29 لاکھ 16 ہزار 117 ہو گئی ہے، حالانکہ یہ تعداد اسی عرصے کے دوران وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 20,439 رہی جو کہ نئے کیسز کی تعداد سے تقریباً دوگنی ہے۔اتوار کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد چار کروڑ 22 لاکھ 90 ہزار 921 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 243 افراد جاں بحق ہوئے جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 13 ہزار 724 ہوگئی۔ ملک میں کورونا کیسز کی گرتی ہوئی تعداد کے درمیان اب فعال کیسز صرف ایک لاکھ 11 ہزار 472 رہ گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 24,05,049 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 177 کروڑ 44 لاکھ 8 ہزار 129 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 0.26 فیصد شفایا بی کی شرح 98.54 فیصد اور اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے