یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں میں اضافے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے تقریباً 2600 نئے معاملے سامنے آئے ۔ملک میں انفیکشن کے 2593 نئے معاملے سامنے آئے ، اس کے ساتھ ہی کیسوں کی کل تعداد بڑھ کر 43057545 ہوگئی۔اس دوران 44 افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 22 ہزار 193 تک پہنچ گئی۔