نئی دہلی// ملک میں گذشتہ تین دن سے کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزمیں لگاتاراضافہ ہورہا ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس میں دو ہزار سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز کی تعداد ایک بار پھر 11 ہزار سے زیادہ ہوگئی اور اسی عرصے میں جان لیوا وائرس سے شفایاب مریضوں کی تعداد9489 تھی جبکہ ایک بار پھر2070 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔