نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1336 نئے کیس درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 18 ہزار کے پار پہنچ گئی اور اس دوران اس وبا سے 47 مزیدافراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 590 ہو گئی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونوائرس کے اب تک کل ،18 ہزار601 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 705 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 3 ہزار252 تک پہنچ گئی ہے۔