نئی دہلی// ملک میں عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے کیسزمیں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14933نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ 4.40 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ تاہم ، اس دوران تقریبا 11 ہزار افراد کی شفایابی سے کچھ راحت ملی ہے۔
منگل کوصحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,40,215ہوگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے 14933نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ اس وبا سے 312 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 14,011ہوگئی ہے۔ دوسری طرف اس وبا سے صحتمند ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصہ میں10،994 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ اب شفایاب ہونے والوں کی مجموعی 2،48190 ہوگئی ہے۔ فی الحال ملک میں کورونا وائرس کے 1،78،014 فعال کیسز ہیں۔