ملک میں ٹیلی فون صارفین کی تعداد 120 کروڑ سے تجاوز

نئی دہلی // ملک میں ٹیلی فون صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور رواں سال جولائی میں 68.8 لاکھ نئے صارفین کے جڑنے سے ٹیلی فون صارفین کی تعداد 120.94 کروڑ تک پہنچ گئی ہے ۔ اس عرصے کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد بھی 60 لاکھ سے بڑھ کر 118.68 کروڑ پہنچ گئی ہے ۔اس مہینے میں نئے صارفین کو جوڑنے کے معاملے میں ریلائنس جیو سرفہرست ہے ، وہیں بھارتی ایئرٹیل دوسرے نمبر پر رہی ۔ اس کے بعد ووڈا فون آئیڈیا لمیٹڈ ، بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) اور مہانگر ٹیلی فون نگم لمیٹڈ کے صارفین کی تعداد میں گراوٹ درج کی گئی ہے ۔ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ( ٹی آر اے آئی ) کی جانب سے آج یہاں جاری کردہ جولائی مہینے کے صارفین کے اعداد و شمار کے مطابق اس ماہ میں موبائل فون صارفین کی تعداد 60 لاکھ بڑھ کر 118.68 کروڑ ہو گئی ہے ۔ اس مہینے میں لینڈ لائن فون رکھنے والوں کی تعداد بھی 8.80 لاکھ بڑھ کر 2.26 کروڑ پر پہنچ گئی ۔ اس طرح ٹیلی فون صارفین کی تعداد 68.80 لاکھ بڑھ کر 120.94 کروڑ تک پہنچ گئی۔