ملک میں ماہانہ 21کروڑ ٹیکوں کی تیاری

نئی دہلی// حکومت نے ملک میں کورونا ٹیکہ کی تیاری پر پھیلائے جارہے برم کی تنقید کرتے ہوئے کل کہاکہ ملک میں تیارکئے جانے والے کورونا ٹیکوں کی پیداواری بڑھاکر 11کروڑ ڈوز کرنے کی تیاری ہوچکی ہے ۔نیتی آیوگ میں رکن (صحت) اور کووڈ۔19 (این ای جی وی اے سی) کے لئے ویکسین کے انتظام پر قومی ماہرین گروپ کے صدر ڈاکٹر ونود پال نے کورونا ٹیکوں سے متعلق جھوٹ کو خارج کرتے ہوئے  ہاکہ مرکزی حکومت 2020کی شروعات سے ہی زیادہ کمپنیوں کو ٹیکے کی تیاری میں اہل بنانے کے لئے ایک موثر کردار ادا کررہی ہے ۔ صرف ایک ہندستانی کمپنی (بھارت بایوٹیک) ہے جس کے پاس آئی پی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہند نے یقینی بنایا ہے کہ بھارت بایو ٹیک کے اپنے پلانٹوں میں اضافہ کرنے کے علاوہ 3دیگر کمپنیاں /پلانٹ کورونا ویکسین کی تیاری شروع کریں گی جو اب ایک سے بڑھ کر چار ہوگئی ہیں۔ بھارت بایوٹیک کی سنگل خوراک انٹرانیسل ویکسین کی تیاری کا عمل بھی ہندستان حکومت کی مالی اعانت کے ساتھ بہترطریقہ سے بڑھ رہا ہے اور یہ دنیا کے لئے ایک شاندار حصولیابی ہوسکتی ہے ۔