ملک میں سال رواں کے دوران سب سے زیادہ39726نئے کورونا کیس ظاہر

سرینگر//ملک میں کورونا وائرس کے 39726نئے کیس ظاہر ہوئے ہیں جو اس سال اب تک روزانہ ظاہر ہونے والے کیسوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق اب ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد11514331تک پہنچ گئی ہے۔
گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ظاہر ہونے والے کورونا کیسوں کی تعداد گذشتہ110روز میں سب بڑی ہے۔
اس دوران154کورونا ہلاکتوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن سے ابھی تک اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر159370تک پہنچ گئی ہے۔