ملک میں ایک دن میں ریکارڈ6148کورونا ہلاکتیں، 94052نئے کیس

سرینگر//مہلک وبا کورونا وائرس کے قہر کے دوران اگر چہ راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی ہورہی ہے۔لیکن گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں ابھی تک کے سب سے سے کورونا مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 94052 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ 6148 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
ملک میں کورونا کے کل متاثرین تعداد 29183121 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 359676 ہو گئی ہے۔