ملک میں ایک بارپھر کورونا وائرس کے 3لاکھ 33ہزار سے زائد نئے کیسز | 525 مریضوں نے جانیں گنوائیں

نئی دہلی، 22 جنوری (یو این آئی) ملک میں کورونا وبا کے درمیان راحت کی خبر  یہ ہے  کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے کیسز میں کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 33 ہزار 533 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مزید  525 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ملک میں  یومیہ کیسز کی شرح اب بڑھ کر 17.78 فیصد ہو گئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں کل سے اب تک 4 ہزار 171 کم کیسز سامنے آئے ہیں، اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 59 ہزار 168 افراد  جان وبا سے  شفایاب  ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اس سے  ہلاکت خیز وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 3.65 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔دریں اثنا ہفتہ کو 71 لاکھ 10 ہزار 445 افراد کو کووڈ19 کی خوراکیں دی گئیں جس کے بعد اب تک ویکسین کی 1,61,92,84,270 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔اتوار کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 73,840 ایکٹییو کیسز بڑھے ہیں، جس سے  ایکٹیو  کیسز کی تعداد 21,87,205 ہو گئی ہے۔