ملک میں اومیکرون کیسوں کی تعداد 213

نئی دہلی //ملک میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے 213کیسز سامنے آئے ہیں۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک کی 15ریاستوں میں اومیکرون سے متاثرہ کیسز ہیں۔ ان میں دہلی میں 57، مہاراشٹر میں 54، تلنگانہ میں 24، کرناٹک میں 19، راجستھان میں 18، کیرالہ میں 15، گجرات میں 14، جموں وکشمیر میں 3، اوڈیشہ میں 2، اترپردیش میں2 اور آندھراپردیش، چندی گڑھ، لداخ، تملناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان میں سے کل ملاکر 90افراد کو اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔اس دوران ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کووڈکے چھ ہزار سے زیادہ نئے کیسزسامنے آئے اور اس دوران ایکٹو کیسز کی شرح 0.22 فیصد رہ گئی ۔   بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 6,317 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 3,47,58,481 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 6,906 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,42,01,966 ہو گئی ہے ۔ اس دوران ایکٹو کیسز 907 کم ہو کر 78,190 رہ گئے ہیں اور 318 مریضوں کی موت ہونے سے اس وائرس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,78,325 ہو گئی ہے ۔
 
 
 

۔13ویں دن بھی ایک فوت

 لل دید اسپتال کی 7حاملہ خواتین سمیت125متاثر

پرویز احمد 
 
سرینگر //جموں و کشمیر میں مسلسل 13دن بھی کورونا وائرس سے ایک شخص کی جان گئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4515ہوگئی ہے۔ اس دوران پچھلے  24گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 53ہزار 316ٹیسٹ کئے گئے جن میں 7حاملہ خواتین سمیت 125 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 40ہزار 161تک پہنچ گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 125افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں28جبکہ کشمیر میں 97افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 97افراد میں ایک بیرون ریاستوں کا سفر کرکے واپس لوٹا جبکہ دیگر 96افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 97افراد میں  سرینگر میں 7حاملہ خواتین سمیت 47، بارہمولہ میں 17، بڈگام میں 9، پلوامہ میں 1، کپوارہ میں 9، اننت ناگ میں 2، بانڈی پورہ میں 6، گاندربل میں 3، کولگام میں 3 جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد2لاکھ 14ہزار  240تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مسلسل دوسرے دن بھی کشمیر میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2319بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 5اضلاع میں کورونا وائرس سے مزید 28افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 28افراد میں 2بیرون ریاستوں کا سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر26 افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں میں متاثر ہونے والے 28افراد میں سب سے زیادہ ضلع جموں میں 20افراد، ادھمپور میں 1، راجوری میں 3، ڈوڈہ میں 1 جبکہ پونچھ میں 3افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 25ہزار 921 تک  پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے ایک شخص فوت ہوگیا ہے۔ مرنے والے کا تعلق ضلع جموں سے ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2196ہوگئی ہے۔ 
 
 

سوپور کالج دو دنوں کیلئے بند

سوپور/غلام محمد / سوپور ڈگری کالج میں تین اساتذہ کی رپورٹیں مثبت آنے کی وجہ سے کالج کو دو دنوں کیلئے بند کردیا گیا ۔ بدھ کو انگریزی شعبہ میں تعینات تدریسی عملہ کے تین افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں، جس کے فوراً بعدکالج کو  23 اور  24دسمبر 2021کو دو دنوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مثبت قرار دئے گئے فیکلٹی ممبران کے ابتدائی طور پر رابطے میں آنے والے افراد کو گھر قرنطین رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کالج کو 2دنوں کیلئے بند کرنے کی جانکاری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بھی دی گئی ۔