ملک سے باہر نوکری فراہم کرنے کا لالچ

سرینگر// کرائم برانچ کشمیرنے ملک سے باہر نوکری فراہم کرنے کے بہانے ایک کنسلٹنسی اور ملک سے باہر نوکری کرنے کے خواہشمند افراد کو لوٹنے کے الزام میں پنجاب کی کنسلٹنسی کے خلاف کیس درج کیا ہے۔کرائم برانچ کشمیر کے ترجمان کے مطابق پولیس نے نوکریاں فراہم کرنے والی کنسلٹنسی ،بلیوسٹار امیگریشن پرائیویٹ لمیٹڈپنجاب کے خلاف میسرزالجمیرہ کنسلٹنسی اور امیدواروں کو ملک سے باہر نوکریاں فراہم کرنے کے بہانے لوٹنے کے الزام میں ایف آئی آردرج کیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ یہ شکایت شاہد اقبال مٹواور سہیل مشتاق مسلی جو الجمیرہ کنسلٹنسی کے شراکت دار ہیں ،کی طرف سے موصول ہوئی۔ شکایت کنندگان کے مطابق  گرپریت سنگھ اور اُ س کی بیوی (ڈائریکٹربلیوسٹار امیگریشن پرائیویٹ لمیٹڈپنجاب )نے  اُمیدواروں کو ملک سے باہر نوکری فراہم کرنے اور اُن کا ویزا لگانے کے عوض شکایت کنندگان کے25 لاکھ روپے ہڑپ کئے۔ شکایت کنندگان کے مطابق انہوں نے جو وہزے فراہم کئے وہ جعلی تھے ،اس طر ح انہیں دھوکہ دیا گیا اور ان کی رقم ہضم کی۔اس کے بعد پولیس نے ابتدائی تحقیقات شروع کی ۔ا سدوران پتہ چلا کہ شاہد اقبال اور سہیل مشتاق میسرز الجمیرہ کنسلٹنسی نام کی فرم کرن نگر میں چلارہے ہیںاور انہوں نے سندیپ کورڈائریکٹر بلیوسٹار امیگریشن پرائیویٹ لمیٹڈپنجاب سے رابطہ قائم کیا،تاکہ 12امیدواروں کو ملک سے باہر نوکری فراہم کرنے کے علاوہ ان کیلئے ویزے کا بندوبست کیا جائے۔ اس کیلئے انہوں نے انہیں 21, 20,000 روپے ادا کئے ۔