ملک بھر میں اب تک 151.94 کروڑ ٹیکے لگے

نئی دہلی// گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 29 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 151.94 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
 
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 لاکھ 60 ہزار 975 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 151 کروڑ 94 لاکھ پانچ ہزار 951 کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔
 
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے ایک لاکھ 79 ہزار 723 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد سات لاکھ 23 ہزار 619 ہو گئی ہے۔ یہ کل متاثرہ معاملوں کا 2.03 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 13.29 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
 
اب تک 4033 لوگ کووڈ کی ایک نئی شکل اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں، جس میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 1216، راجستھان میں 529 اور دہلی میں 513 ہیں۔ اومیکرون کے انفیکشن سے 1552 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
 
وزارت نے کہا کہ اسی مدت کے دوران 46569 لوگوں کو کووڈ سے صحت یاب ہوگئے ہیں ۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 45 لاکھ 172 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 96.62 فیصد ہے۔
 
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 13 لاکھ 52 ہزار 717 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
 
69 کروڑ 15 لاکھ 75 ہزار 352 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔