ملکی سالمیت کو بچانے کیلئے کانگریس کی حمایت کی :بخاری

 
سرنکوٹ// نیشنل کانفرنس سنیئر لیڈر اور سابقہ ریاستی وزیر سید مشتاق بخاری نے کہا ہے کہ نیشنل کا نفرنس نے ملکی سالمیت کو بچانے کیلئے پارلیمانی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی حمایت کی ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے فیصلے پر جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کارکنوں نے کانگریس امید وار رمن بھلہ کے حق میں ووٹ ڈالے ۔این سی سنیئر لیڈر نے بھاجپا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے ملکی عوام کو فرقوں اور مذہبوں کی بنیاد پر تقسیم کر کے سیاسی مفاد حاصل کر نے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپاگزشتہ پانچ برسوں کے دوران عوامی کی تعمیر و ترقی اور فلاح وبہبود میں پوری طرح سے ناکام ہو ئی ہے جس کی وجہ سے اس وقت عوام تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہوچکے ہیں ۔بخار ی نے بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے اس سے قبل مندر ،مسجد ،فرقوں ،مذہب ،خطوں کے نام پر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے تاہم عوام نے فرقہ پرستی پر سیکولر طاقتوں کو ترجیح دی ہے ۔بھاجپا ریاستی صدر رویندر رینہ کے طرف سے پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بارے میں دئیے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’رویندر رینہ سیاست کامطلب بھی نہیں جانتے ‘تو وہ فاروق عبداللہ کیخلاف ایسے الفاظ کیسے استعمال کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ’ بھاجپا ریاستی صدر تعلیم طورپر کمزور ہیں اور ان کو مزید تعلیم حاصل کر نے کی ضرورت ہ‘۔قومی شاہراہ کو ہفتے میں دو دنوں تک بند کرنے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے این سی لیڈر نے کہاکہ اس عمل سے عوام کو شدید دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ وہ مذکورہ قدغن کو ہٹانے کیلئے پارٹی قیادت کیساتھ کھڑے ہیں۔