نئی دہلی//(یو این آئی) راجستھان رائلز نے آئی پی ایل 2022 کے لیے سری لنکا کے سابق تیز گیند باز لاستھ ملنگا کو اپنا تیز گیندبازی کوچ اور پیڈی اپٹن کو اپنا "ٹیم کیٹلسٹ" مقرر کیا ہے ۔ 2021 میں بطور کھلاڑی ریٹائر ہونے والے ملنگا نے آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے لیے نو سیزن میں کھیلتے ہوئے 170 وکٹ لئے تھے ۔ وہ 2018 میں ممبئی کے باؤلنگ مینٹور بھی تھے ، جبکہ اس سال کے شروع میں وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں سری لنکا کے گیند بازی اسٹریٹجی کوچ بھی بنے تھے ۔رائلز میں، وہ اپنے سابق کپتان کمار سنگاکارا کے ساتھ کام کریں گے ، جو فرنچائز کے ہیڈ کوچ اور ڈائریکٹرآف کرکٹ ہیں، جبکہ اسٹیفن جونز کو بھی گزشتہ ہفتے ہائی پرفارمنس فاسٹ باؤلنگ کوچ نامزد کیا گیا تھا۔ ملنگا نے کہا، آئی پی ایل میں واپس آنا بہت اچھا احساس ہے اور راجستھان رائلز کے ساتھ جڑناایک اعزاز کی بات ہے ، ایک ایسی فرنچائز جو ہمیشہ سے ہی نوجوان صلاحیتوں کو پرموٹ کرتی ہے اورانہیں نکھارتی ہے ۔اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے والی اپنی گیندبازی یونٹ کے ساتھ کام کرنے کے تعلق سے میں پرجوش ہوں اورمیں تیز گیند بازوں کو ان کے پلان میں ساتھ دوں گا۔ میری ممبئی انڈینز کے ساتھ آئی پی ایل میں بہت سی خاص یادیں ہیں اور اب میں رائلز کے ساتھ نئے تجربات اور کچھ یادوں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کروں گا۔ "2013 سے 2015 تک اپٹن اس سے قبل رائلز کے ساتھ بطور کوچ کام کر چکے ہیں۔ وہ پہلے چار ہفتوں تک ٹیم کے ساتھ رہیں گے اس کے بعد وہ ورچوئلی ان کی مدد کریں گے ۔
ملنگا راجستھان رائلز کے فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر
