ملزمان کو بچانے کا حربہ گھناؤنہ :دختران ملت

 سرینگر//دختران ملت کی ترجمان رفعت فاطمہ نے اپنے ایک بیان میں بار کونسل آف انڈیا کی طرف سے کھٹوعہ بار ایسوسیشن کو کلین چٹ دئے جانے کو جموںکشمیر کے عوام کو اور پوری دنیا کیلئے چشم کشا قرار دیتے ہوئے کہ گھناؤنے منصوبے کے مقاصد واضح ہوچکے ہیں۔ جس کے نتیجے میں وہاں کی گوجر برادری خوف کے مارے نقل مکانی کرچکی ہیں اور جموں میں کچھ عرصہ روہنگائی مسلمان بھی ادھر سے نکلنا شروع ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مذموم اور ناپاک سازش کا مقصد ہی مسلمانوں میں خوف و ہراس پیدا کرکے انہیں نقل مکانی کرنے پر مجبور کرنا تھا اور دوسرے مرحلے پر اس وحشانہ حرکت میں ملوث آٹھ ملزمان کو بچانے کے لیے مختلف حربے آزمائیں جا رہے ہیں۔رفعت فاطمہ نے مزید کہاکہ کل تنظیم کی سربراہ کو آٹھ دن کے بعد اننت ناگ کورٹ میں پیش کیا گیا اورانکو پورے دن صدر تھانے میں بنا کھانا اور پانی کے مقید رکھا گیا اور شام 4 بجے  کورٹ میں formality کے طور پر پیش کیا گیاجہاںانہیں مزید دس دن کی ریمانڈ پر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کورٹ کے احاطے میں فوج کی بھاری تعیناتی کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ جیسے کسی مجرم کو پیش کیا جارہا ہو ۔انہوں نے کہا کہ ان حربوں کو آزما کر ہندوستان ہمارے عزائم کو کمزور کرنا چاہتا ہے لیکن ہماری سربراہ اور ہماری تنظیم اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک اس ناجائز قبضے کا خاتمہ نہ ہوجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ آسیہ اندرابی، ناہدہ نسرین ، صوفی فہمیدہ اور دیگر  ارکان اور انکے اہل خانہ کو حراساں کرنے سے اس فکری نظریاتی کارواں کو روکا نہیں جا سکتا ہے ۔