کشتواڑ//فوج کی جانب سے ضلع کے ملاڑ علاقہ میں ریٹائرڈ فوجیوں کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔اجلاس کے دوران ریٹائرڈ فوجیوں نے فوجی ٹیم کے ساتھ متعدد مسائل جیسے کہ پنشن، پی پی او، مالی و دیگر مسائل پر مباحثہ کیا۔ریٹائرڈ فوجیوں نے فوجی ٹیم کو اپنے مسائل پیش کئے ۔اس موقعہ پر ریٹائرڈ فوجیوں کا بوتھ قائم کیا گیا ۔ریٹائرڈفوجیوں کی جانب سے اُبھارے گئے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے ضلع سینک بورڈ اور متعلقہ ریکارڈ دفاتر بھیجا گیا ۔ فوج کی اس پہل کی ریٹائرڈ فوجیوں نے کافی ستائش کی اور اپنے مسائل پیش کرنے کے لئے ایسا منفرد پلیٹ فارم مہیا کرنے پر فوج کا شکریہ ادا کیا ۔
ملاڑ،کشتواڑ میں ریٹائرڈ فوجیوں کا اجلاس منعقد
