ملازمین کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ

سرینگر// انتظامیہ نے انتظامی سیکریٹریوں، محکماوں کے سربراں،صوبائی کمشنروں اور ضلع ترقیاتی کمشنروں پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے ک ملازمین امسال ماہ فروری کی کارکارکردگی سے متعلق تفصیلات7مارچ سے قبل ایمپلائز پرفارمنس مانیٹرنگ سسٹم پر اپ لوڈ کریں۔ محکمہ عمومی انتظامی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرکاری سرکیولر میں ملازمین کی ماہانہ کارکردگی کو ہر ماہ کی7 تاریخ سے قبل ایمپلائز پرفارمنس مانیٹرنگ سسٹم پر اپ لوڈ کی ہدایت دی گئی تھی جس کو متعلقہ کنٹرولنگ افسر کی جانب سے ہر ماہ کی15تاریخ تک اس کا جائزہ لینا ہے۔ تمام انتظامی سیکریٹریوں،صوبائی کمشنروں،محکموں کے سربراں اور ضلع ترقیاتی کمشنروں کے علاوہ تنخواہ واگزار کرنے والے افسراں پر زور دیا گیا ہے کہ و اس بات کو یقینی بنائے کہ اپنے انتظامی کنٹرول میں آنے والے ملازمین کی ماہ فروری کی ماہانہ کارکاردگی کو7مارچ سے قبل بغیر کسی ناکامی کے مکمل کی جائے۔