مینڈھر//ایس ڈی ایم مینڈھر افضل مرز کی سبکدوشی کے سلسلے میںگزشتہ روز کانگریس کے سینئر لیڈر ایڈوکیٹ چوہدری ظفر اللہ آزاد نے ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ایس ڈی ایم مینڈھر مہمان خصوصی تھے ۔اس موقعہ پر مینڈھر تحصیل سے تعلق رکھنے والے کئی سرپنچوں ،پنچوں اور معزز شہریوں اوریوتھ لیڈرچوہدری عمران ظفرنے ان کا والہانہ استقبال کیا۔اس دوران مقررین نے کہاکہ افضل مرزا ایس ڈی ایم مینڈھر نے کم عرصہ میں لوگوں کی بہبودکیلئے کام کئے ہیں جن کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ایس ڈی ایم مینڈھر موصوف کئی سال گزارنے کے بعدالوداع کہہ رہے ہیں اور آج سر زمین مینڈھر سے سبکدوش ہو کر اپنے گھر خوشی خوشی جا رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ افضل مرزا نے مینڈھر میں وہ نقوش چھوڑے ہیںجن کو لوگ فراموش نہیں کریں گے اور ایس ڈی ایم مینڈھر کو بھول نہیں پائیں گے کیونکہ بہت کم وقت ان کو مینڈھر میں لوگوں کی خدمت کرنے کیلئے ملا ہے جس میں انھوں نے ایمانداری سے لوگوں کے کام کئے اور مینڈھر کے لوگوں کا دل جیتا ہے ۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم مینڈھر نے چوہدری ظفر اللہ آزاد اور عمران ظفر کے ساتھ ساتھ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے مجھے الوداع کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت اچھا وقت نکالا ہے اور میں اس تھوڑی سے تعیناتی کو ہمیشہ یاد رکھوں گا کیونکہ مینڈھر کے لوگوں نے مجھے بہت پیار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی کہ میں لوگوں کے کام کروں اور جتنا مجھ سے ہو سکا میں نے ایمانداری سے کام کیا اور میں کبھی بھی مینڈھر کے لوگوں کو بھول نہیں پائوں گا کیونکہ لوگوں نے میرا پورا تعاون دیا۔اس موقعہ پر چوہدری محمد شفیع ،ماسٹر محمد دین پسوال، موہن سنگھ،مشتاق فانی،ٹھیکیدار امان اللہ چوہدری کے علاوہ کئی لوگ موجود تھے۔آخر میں محکمہ مال کے ملازمین نے بھی تحصیل کمپلیکس مینڈھر میں ایک پارٹی کا اہتمام کرکے ایس ڈی ایم مینڈھر افضل مرزا کی سبکدوشی پر تفصیلی نظر ڈالی اور بے شمار ملازمین کی موجودگی میں ان کو الوداع کیا۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم مینڈھر نے تمام آفیسران اور محکمہ مال کے ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو کوئی بھی مجھ سے کام پڑے تو میں آپ کیلئے حاضر ہوں گا۔اگر مجھ سے اس کم عرصے تعیناتی کے دوران اگر کوئی غلطی ہوئی ہو مجھے امید ہے کہ آپ معاف کریں گے۔
ملازمین کی سبکدوشی پرالوداعی تقاریب
