ملازمین کی تنخواہیںNHM

جموں //ایک اہم فیصلے میں حکومت جموں و کشمیر نے یو ٹی میں این ایچ ایم کے تحت کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافے کی منظوری دی ۔ وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی منظوری کے مطابق این ایچ ایم ملازمین کی تنخواہوں میں پہلی بار سالانہ انکری منٹ  کے طور پر اضافہ کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں انفرادی اضافے کی صحیح رقم کو فائنانشل کمشنر ایچ اینڈ ایم ای ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی میں اسٹیٹ ہیلتھ سوسائیٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ذریعہ مطلع کیا جائے گا ۔ مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے محمد یاسین چودھری( آئی اے ایس) نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے خاص طور پر تنخواہ میں ترمیم یونین ٹیر ٹری میں کام کرنے والے این ایچ ایم ملازمین کے طویل التوا کا مطالبہ ہے یہ حکومت کے زیر غور تھا اور مالی سال 2021-22 کیلئے قومی پروگرام کوارڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ میں وزارت داخلہ اور ایف ڈبلیو حکومت ہند کے ساتھ یو ٹی انتظامیہ نے زور سے اٹھایا تھا۔ انہوںنے ان کی خدمات کو تسلیم کرنے کیلئے وزارت صحت و خاندانی بہبود حکومت کی جانب سے این ایچ ایم ملازمین کے حق میں انکریمنٹ کی منظوری کو یقینی بنانے کیلئے اپنی کوششوں پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ، راجیو رائے بٹھناگر ، صحت اور میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈولو کا شکریہ ادا کیا ۔