ملازمین کیلئے انشورنس سوسائٹی

سرینگر//فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اٹل ڈولو نے جے اینڈ کے ایمپلائیز سٹیٹ انشورس سوسائیٹی کی گورننگ باڈی کی تشکیل کیلئے میٹنگ کی صدار ت کی ۔ میٹنگ میں دیگر منسلک اداروں کے بہتر کام کاج کیلئے قواعد و ضوابط مرتب کرنے پر بھی غور و خوض ہوا ۔ سوسائٹی ایمپلائیز سٹیٹ انشورنس کارپوریشن کیلئے انتظامی و ہیلتھ کئیر ادارے کے طور پر کام کرے گی ۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری محنت و روز گار ، لیبر کمشنر ، ریجنل ڈائریکٹر ای ایس آئی سی ، سٹیٹ میڈیکل آفیسر ای ایس آئی سی کے علاوہ خزانہ اور لیبر محکمہ کے نمائندے بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔ میٹنگ میں ملازمین کے نمائندگان نے بھی حصہ لیا ۔