ملائیشیا: سابق وزیر اعظم پر جرمانہ

لندن //ون ایم ڈی بی کے اسکینڈل میں سزا کا سامنا کرنے والے ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو ایک بار جرمانے کا سامنا کرنا پڑگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ انہیں ریسٹورنٹ میں رجسٹریشن نہ کروانے اور درجہ حرارت کی جانچ نہ کروانے پر 3000 رنگٹ (730 ڈلر) جرمانہ عائد کردیا گیا۔ملائیشین حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر بنگلا دیش، سری لنکا اور نیپال کے شہریوں پر بھی سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔