مقتول اعجاز احمد ڈار کے اہل خانہ کی مالی معاونت کی گئی

ھنہ منڈی //ضلع انتظامیہ راجوری نے مقتول اعجاز احمد ڈار کے اہل خانہ کی مالی معاونت کرتے ہوئے 2لاکھ روپے کا چیک فراہم کیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر راجوری راجیش کمار شاون کی جانب سے تحصیلدار تھنہ منڈی محمود ریاض خان اور ایس ایچ او تھنہ منڈی انسپکٹر فرید احمد چوہدری نے مقتول اعجاز احمد ڈار کے گھر جا کر لواحقین دو لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔یاد رہے کہ مقتول اعجاز احمد ڈار کو کچھ شرپسندوں نے 21 اور 22 جون 2021 کی درمیانی شب کو راجوری کے مراد پور علاقے میں اس وقت قتل کر دیا جب وہ اپنے گھر کیلئے ایک بھینس لے کر آرہا تھا۔ اس موقع پر تحصیلدار تھنہ منڈی کے ہمراہ پٹواری مظفر لون ،طارق میر اور عملے کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔تحصیلدار تھنہ منڈی نے متاثرہ کنبہ سے کہا کہ وہ متعلقہ افسران کے ساتھ رابطہ قائم رکھیں تاکہ ان کی مزید مالی اعانت کی جاسکے۔ انھوں نے مقتول کے اہل خانہ کو ہر طرح کی معاونت کا یقین دلایا۔