کپوارہ میں تجارتی سرگرمیاں متاثر، ترہگام میں تعزیتی مجلس منعقد
کپوارہ//لبریشن فرنٹ کے بانی محمد مقبول بٹ کی37ویں برسی پرڈائون ٹاون اور سول لائنز کے کچھ علاقوں اور کپوار ہ میں ہڑتال رہی جبکہ ترہگام میں تعزیتی مجلس منعقد ہوئی جس میں قرآن خوانی بھی کی گئی ۔محمد مقبول بٹ کو تہاڑ جیل نئی دہلی میں37برس قبل پھانسی دینے کیخلاف ڈائون ٹائون اور سول لائنز میں ہڑتال رہی جس کے دوران دکانیں بند اور تجارتی سرگرمیاں ٹھپ رہیں جبکہ نجی ٹرانسپورٹ چلتا رہا جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت متاثر رہی۔ اس دوران محمد مقبول بٹ کی برسی پر اگرچہ ترہگام ،کپوارہ اور کرالہ پورہ میں مکمل ہڑتال رہی وہیں پر گا ڑیو ں کی نقل و حمل بھی جزوی طور متا ثر رہی ۔مقبول بٹ کی برسی کے پیش نظر ضلع میں سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے اور مقبول بٹ کے آبائی گھر ترہگام کو جانے والے تمام راستو ں پر ناکہ بندی کی گئی تھی اور کسی کو بھی وہا ں جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ مقبول بٹ کی برسی پر ترہگام میں ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام ان کی معمر والد ہ نے کیا تھا ۔اس موقعہ پر معمر والدہ کا کہنا تھا کہ ’میرا چھو ٹا بیٹا ظہور احمد بٹ پابند سلاسل ہے لیکن اس کے با جود بھی ہمارے حوصلہ پست نہیں ہے اور ہم نے روایت کے مطابق ظہور کی غیر موجودگی میں محمد مقبول بٹ کی برسی منائی اور اس میں کوئی کمی با قی نہیں رکھی بس اگر کمی تھی تو میں میرے چھو ٹے بیٹے ظہور بٹ کی تھی ‘‘۔ انہو ں نے کہا کہ دن بھر قرآن خوانی ہوئی جس کے دوران محمد مقبول بٹ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔انہو ں نے کہا کہ ہمارے گھر کے تمام راستو ں کو سیل گیا گیا تھا لیکن اس کے با وجود بھی ہم نے مقبول بٹ کی برسی منائی ۔ا س دوران ضلع میں محمد مقبول بٹ کی برسی پر ہڑتال رہی جس کی وجہ سے کاروبار ی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں جبکہ سڑکو ں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہا تاہم سومو گا ڑیوں کی سروس جزوی طور جاری ہے ۔