سرینگر/جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی محمد مقبول بٹ کی35ویں برسی پر سوموار کو وادی کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی۔
وادی کے اطراف و اکناف میں دکان اور کاروباری ادارے بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے تاہم پرائیویٹ گاڑیوں کی آوا جاہی جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری بھی متاثر رہی ۔
ضلع کپوارہ کے ترہگام نامی گائوں کے رہنے والے، مقبول بٹ کو دلی کی تہار جیل میں آج ہی کے دن1984میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔
اُنہیں بعد میں جیل احاطے میں ہی دفن کیا گیا۔
آج کے ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل علیحدگی پسندوں کے وفاق مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی تھی۔
مذکورہ وفاق کا مطالبہ ہے کہ مرحوم کی باقیات اُن کے گھروالوں کو سونپ دی جائیں۔