مقبول بٹ اورافضل گوروکی برسیوںپرالرٹ جاری

 سرینگر//محمدمقبول بٹ اورمحمدافضل گوروکی برسیوں کے پیش نظرالرٹ جاری کرتے ہوئے خفیہ ایجنسیوں نے 5سے11فروری تک جنگجوئیانہ حملوں کااندیشہ ظاہرکیا ہے۔خفیہ ایجنسیوںنے کہا ہے کہ ایسی کچھ پختہ معلومات ملی ہیں کہ جیش محمدسیکورٹی فورسز پر فدائین حملہ کرنے کی سازش رچ رہا ہے۔ خیال رہے محمدافضل گوروکو 9 فروری 2013اورمحمدمقبول بٹ کو 11فروری1984کونئی دہلی کے تہاڑجیل میں الگ الگ الزامات کی پاداش میں تختہ دارپرلٹکایاگیاتھااوردونوں کی نعشوں کوپھانسی دینے کے بعداسی جیل میں دفن کیاگیا۔ ایک نیوزرپورٹ میں بتایاگیاہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے حملہ کا یہ الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ5 سے 11فروری کے درمیان فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق عسکری تنظیم جیش محمدکشمیر میں مقبول بٹ اور افضل گورو کی برسیوں کے موقعہ پر کسی بڑے حملے کی کوشش میں ہے۔ خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسی کچھ پختہ معلومات ملی ہیں کہ جیش محمد5 سے 11 فروری کے درمیان سیکورٹی فورسز پر فدائین حملہ کرنے کی سازش رچ رہا ہے۔