مقامی شہری کی مار پیٹ پر پلمہ میں احتجاجی مظاہرہ

 راجوری//راجوری کے پلمہ علاقے کے لوگوں نے ایک شہری کی مار پیٹ کئے جانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس دوران بدھل راجوری سڑک پر لگ بھگ ایک گھنٹہ تک گاڑیوں کی آمدورفت بند رہی ۔مظاہرین کی مانگ تھی کہ مقامی شخص کی مار پیٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔اس دوران انہوں نے ٹائر جلائے اور نعرے بازی کی ۔مظاہرین کاکہناہے کہ ایک مقامی شہری کی چند لڑکوںنے مار پیٹ کی ہے جن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔احتجاج کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدروفت متاثر رہی ۔وہیں بعد میں ایس ایچ او راجوری طاہر خان موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے مظاہرین کو تحقیقات کرکے کارروائی کرنے کا یقین دلایا جس پر وہ پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔