مقامی بھاجپا لیڈر کا محافظ، رفیع آباد میں رائفل لیکر فرار

بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر کی حفاظت پر مامور سپیشل پولیس افسر (ایس پی او) رائفل سمیت اچانک لاپتہ ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق بارہمولہ میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈر محمد مقبول وار ساکن رو ہامہ رفیع آباد کی حفاظت پر تعینات سپیشل پولیس افسر ( ایس پی او ) وسیم احمد ملہ ساکن شتلو رفیع آباد رائفل سمیت بدھ کی علی الصبح سے لاپتہ ہے ۔ پولیس کے مطابق مذکورہ ایس پی او نے بی جے پی لیڈر کی حفاظت پر مامور پی ایس او دلشاد احمد کی اے کے 47 رئفل اُس کے صندوق سے چرا لی۔ ایس پی او نے رائفل کے علاوہ دیگر گولی بارود اپنے ساتھ لیکر فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش بڑے پیمانے پر جارہی ہے ۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا ،مذکوہ  ایس پی او نے جنگجو ئیت کی راہ اختیار کی ہے یا نہیں ۔ ایس پی او کی جنگجوئوں کے صف میں شامل ہونے کو خارج ازامکان نہیں قرار دیا جارہا ہے ۔