ڈوڈہ//ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے اور کالج اور یونیورسٹی و دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے اکیس نصابی کتابی لکھنے والے اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ ڈاکٹر وحید خاور بلوان نے اپنی بائیسویں کتاب "Zoology (Principles of Genetics and Evolutionary Biology"کے عنوان سے تیار کرکے ملہوترہ برادرز پکہ ڈنگہ جموں نامی پبلشر نے شائع کی ہے ۔ اس کتاب کے لکھنے میں ڈاکٹر وحید خاور بلوان کی اہلیہ نیلم صبا نے بھی معاونت کی ہے۔ ڈاکٹر وحید خاور بلوان کے مطابق یہ کتاب گریجویشن (B.Sc Semester IV) و پوسٹ گریجویشن کے علاوہ مسابقتی امتحان (KAS)میں زولوجی (Zoology)مضمون کے طالب علموں کے لئے مفید ثابت ہوگی۔ڈاکٹر وحید خاور بلوان کی تازہ کتاب تیار کرنے پر سماج کے مختلف طبقوں نے اُن کو مبارک بار پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ سرزمین ڈوڈہ کا یہ سپوت ابھی اور آگے چل کر کئی سنگِ میل عبور کرے گا۔ جب کہ خود ڈاکٹر وحید خاور بلوان کا کہنا ہے کہ اس کتاب کا دوسرا حصہ بھی عنقریب مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ اور لوگوں کے علاوہ ڈاکٹر محمد ظفراللہ کرائپاک ،سعداللہ شاد فرید آبادی، ڈاکٹر جاوید اقبال ترمبو، غلام حسن پانپوری، اشتیاق احمد دیو، اسحق احمد کھوڑا، نصیر احمد کھوڑا، ڈاکٹر شفقت حسین رفیقی، ڈاکٹر اختر حسین اُدھیانپوری، ڈاکٹر جمشید زرگر جامی، ڈاکٹر امتیاز حسین ذرگر، راجہ عنایت اللہ خان، ڈاکٹر شبیر حسین پاٹیگرو نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مقامی اسسٹنٹ پروفیسر کی 22ویں کتاب کا اجراء
