مقابلہ جاتی امتحانات کیلئے تیار کردہ کتاب کا اجراء

 جموں //محکمہ اعلیٰ تعلیم میں جغرافیہ مضمون کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق اور ان کی بیگم شازیہ پروین کی گریجویشن سطح کے مقابلہ جاتی امتحانات میں جرنل نالج کا پرچہ تیار کرنے کی غرض سے تیار کی گئی ایک کتاب کا اجرا ہوا۔کتاب کا اجرا محکمہ اعلیٰ تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے کیا ۔یہاں جاری بیان کے مطابق یہ کتاب کئی حوالوں سے بہت اہم اور معنی خیز ہے، ایس ایس آر بی کے تحت منعقد ہونے والے درجنوں امتحانوں میں جرنل نالج کے سوالوں کے مفصل اور مدلل جوابات تیار کرنے کے لئے یہ کتاب ایک کلید کی حیثیت رکھتی ہے ۔اس موضوع پر اس سے پہلے بھی بیشتر کتب منظر عام پر آ چکی ہیں، لیکن یہ کتاب جس وسیع پیمانے پر بیشتر سوالات کے جوابات فراہم کرتی ہے وہ اپنے آپ میں اس کتاب کی ایک دلچسپ خوبی ہے۔