سرینگر//پرائیویٹ کوچنگ مراکز میںمفت کوچنگ کے لئے نامزد کی گئی کمیٹی کی سفارش پر ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے محکمے کے 10فیصد مخصوص کوٹا کے تحت498طلابٔ کو 2018-19سیشن کے تحت مفت کوچنگ کے لئے منتخب کیا ہے۔مفت کوچنگ کے لئے یتیم اورجسمانی طورخاص طلبأ کا انتخاب عمل میںلایا گیا ہے۔پرائیوٹ کوچنگ کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ ہر منتخب طلاب کی اہلیت کی جانچ پڑتال کریںجبکہ منتخب طلبأ سے کہا گیا ہے کہ داخلہ میں کوئی دشواری پیش آنے کی صورت میں وہ 10یوم کے اندر اندر ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔