مغل میدان کے آتشزدگی متاثرین کو امداد فراہم

  کشتواڑ//ضلع کے تحصیل مغل میدان کے تھال ٹاپ میں یکم مئی کو ایک مکان آتشزنی سے خاکستر ہوا ہے۔ آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بیان کی جاتی ہے۔مقامی لوگوں نے فوج کو مدد کے لئے پُکارا جنھوں نے بر وقت کارروائی کرکے آگ کوبجھایا اور اسے مزیدمکانوں تک پھیلنے سے روکا ہے۔فوج نے متاثرہ لوگوں کے لئے عارضی رہائش کا انتظام بھی کیا  ۔فوج کی بر وقت معاونت ایسے واقعات میں فوج کی فوری مدد کی عکاسی ہے۔