مغل میدان ،کشتواڑ میں توسیعی لیکچر کا اہتمام

کشتواڑ//ضلع کے نوجوانوں کو سینک سکول میں داخلہ لینے کیلئے راغب کرنے کے مقصد سے انڈین آرمی نے مغل میدان میں ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا۔ لیکچر میں تقریباً 29  طلاب نے شرکت کی۔لیکچر کا مقصد طلاب کو سینک سکول میںداخلہ لینے کے طریقہ کار کے متعلق جانکاری دینا اور رہنمائی کرنا تھا ۔اس موقعہ پر طلاب کو یہ بھی جانکاری دی گئی کہ کس طرح سے ضلع کے مختلف سکولوں میں طلاب کو اکیڈمک  جسمانی اور ذہنی طو رسے تیار کرتے ہیں،تاکہ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی/انڈین نیول اکیڈمی اور دیگر نیم فوجی فورسز میں داخلہ لے سکیں۔اسکے علاوہ یہ سکول ان طلاب کو مستقبل کے لئے اچھی بنیاد بھی بناتے ہیں۔سکول کے اساتذہ اور طلاب نے اس پہل کی کافی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ فوج طلاب کے لئے بہترمستقبل کو فروغ دینے میں مدد کریں گے۔