مغل شاہراہ پر 25کلو فکی کیساتھ 2گرفتار

 سرنکوٹ //سیکورٹی ایجنسیوں نے مغل شاہراہ پر چیکنگ کے دوران 25کلو فکی ضبط کرتے ہوئے 2منشیات اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او سرنکوٹ اور فوج کی جانب سے مشترکہ طورپر کی گئی کارروائی کے دوران مذکورہ منشیات ضبط کر نے کے علا وہ منشیات اسمگلروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کی جانب سے ایک ٹرک زیر نمبر HR55W-9650کی چیکنگ کے دوران مذکورہ منشیات ضبط کی گئی جبکہ گرفتار شدہ ملزمان کی شناخت محمود زائد ولد محمود طاہر اور محمو شکیل ولد شاہ دین کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 144/19درج کر تے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔