مغل شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال، کل گاڑیاں پونچھ سے شوپیاں آئیں گی

 سرینگر/مغل روڑ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ ریاستی ٹریفک پولیس کے سربراہ بسنت رتھ نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ تحریر کرتےہوئے یہ خبر دی۔ رتھ کے مطابق مغل شاہراہ کو یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے اور کل یعنی سنیچر کو گاڑیاں پونچھ سے شوپیاں آئیں گی۔