سرنکوٹ+مینڈھر// جموں وکشمیر کی تاریخی مغل روڈ سے برف ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو نے بتایا کہ مغل روڈ سے برف ہٹانے کا عمل شروع ہو چکا ہے اورمیںنے ڈیڈ لاین جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اپریل کے پہلے ہفتے تک برف مکمل ہٹا دی جائے گی۔ ایگزیکٹیوانجینئرمغل روڈڈویژن لیاقت چوہدری نے بتایا کہ موسم کی خرابی کی وجہ مغل روڈ کے بالائی علاقوں میں مزید برف گری ہے جبکہ شاہراہ پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور آج خاص طور پر پسیاں ہٹائی جا رہی ہیں۔اس دوران محکمہ کے ایک افسر نے بتایاکہ پونچھ سے تیس کلو میٹر تک کا حصہ برف سے صاف کردیاگیاتھاتاہم آگے کے حصے میں بھاری برف جمع ہے۔البتہ انہوں نے بتایاکہ اگر موسم صاف رہاتو یکم اپریل تک یہ کام مکمل ہوجائے گااور روڈ کو کھول دیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ کام تیزی سے جاری ہے۔عوام نے اپیل کی ہے کہ سڑک کو فوری طور پر آمدورفت کیلئے کھول دیاجائے تاکہ کشمیر جانے والے لوگوں کو پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے۔