سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمدخان نے افسران کو مغل روڈ کے ایک حصے کو کھولنے کی گنجائش تلاش کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ سڑک پر ٹرانسمیشن لائین کو نصب کرنے کے لئے باقی ماندہ ٹاور تعمیر کئے جاسکیں۔کمشنرموصوف نے ایک جائزہ میٹنگ کے دوران یہ احکامات دئیے۔انہوںنے پروجیکٹ کے عہدیداروں کو تعمیراتی کام کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے 7دنوں کے اندر رپورٹ دینے کی ہدایت دی۔میٹنگ میںمتعلقہ عہدیداروں اورمتعلقہ کمیٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
مغل روڑ کا ایک حصہ کھولنے کی گنجائش نکالنے کی ہدایت
