مغل روڈ پر بی ایس ایف اہلکار چٹان کی زد میں آنے سے فوت

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر پیر کی گلی کے نزدیک بدھ کی دوپہر کو ایک بارڈر سیکورٹی فورس(ی ایس ایف) اہلکار کی چٹان کی زد میں آنے سے موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مغل روڈ پر پیر کی گلی کے نزدیک ایک بی ایس ایف اہلکار لکڑی کاٹ رہا تھا کہ وہ اچانک کھسکنے والی ایک چٹان کی زد میں آگیا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار کو فوری طور چٹان کے ملبے سے نکال کر بے ہوشی کی حالت میں سرنکوٹ سب ضلع ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے وہاں اس کو مردہ قرار دیا۔