مغل روڈ پروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا

شوپیان//این آر ایس ایس کے تحت جاری پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے متعلقہ افسران کی ایک ٹیم کے ہمراہ مغل روڈ سمیت کئی علاقوں کا دورہ کیا۔مغل روڈ اورپیر کی گلی علاقوں میں پروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائزہ لینے کے دوران ترقیاتی کمشنر نے کھڑا کئے گئے ٹاوروں کا معائنہ کیا۔انہوںنے متعلقہ آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی صورت میں لیبر قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں اور مزدوروں کی فلاح وبہبود کو مد نظر رکھیں۔انہوں نے مزدوروں کو لازمی احتیاط برتنے کی ہدایت دی تاکہ کام کے دوران کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ یہ پروجیکٹ قومی اہمیت کے حامل ہیں اورا س سے ریاست کے اقتصادی منظر نامے میںایک مثبت بدلائو آئے گا۔