مغل روڈ دن کے ٹریفک کیلئے دوبار ہ بحال

 راجوری// جمعہ کی دیر شام تک بند رہنے کے بعد تاریخی مغل سڑک ہفتے کے روز گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھلی مگر حکام نے پھسلتے ہوئے حالات کا حوالہ دیتے ہوئے سڑک پر صرف دن میں گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت دی ہے۔ ڈپٹی ایس پی سرنکوٹ خالق حسین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سڑک کو جمعہ کی شام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا تھا لیکن رات کے اوقات میں کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہے۔ ڈپٹی ایس پی نے مزید کہا "اگرچہ تھوڑا کم لیکن گاڑیاں ہفتے کے روز معمول کے انداز میں سڑک پر چل پڑیں۔" انہوں نے لوگوں کو سڑک پر رات کے اوقات میں نقل و حرکت سے باز رہنے کی بھی اپیل کی اور کہا کہ رات کے اوقات میں گاڑیوں کو سڑک پر چلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے کیونکہ کہرے جیسی صورتحال کی وجہ سے سڑک پر شدید پھسلن کے حالات ہوتے ہیں جس سے حادثات کا خدشہ رہتا ہے۔