مغربی بنگال کے وزیر باغبانی کے ساتھ بشارت بخاری کی ملاقات

کولکتہ //باغبانی کے وزیر سید بشارت بخاری نے کولکتہ کے دورے کے دوران وہاں کے وزیر برائے ہارٹیکلچر و فوڈ پروسیسنگ عبدالرزاق کے ساتھ ملاقات کر کے میوہ صنعت سے جُڑے مختلف امور پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر کے ہمراہ سیکرٹری ہارٹیکلچر بھی تھے ۔ بشارت بخاری نے کولکتہ میں وادی کے میوو¿ں کو سٹور کرنے کی غرض سے جدید طرز کا ایک کولڈ سٹور قایم کرنے کے طور طریقوں پر بات چیت کی ۔ اس کولڈ سٹور میں 1.25 لاکھ میوہ پیٹیاں سٹور کرنے کی گنجائش ہو گی ۔ علاوہ ازیں وزیر نے وہاں 23 کمروں پر مشتمل ایک کسان گھر قایم کرنے کے عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ بشارت بخاری نے کشمیر سے مغربی بنگال تک برآمد ہونے والے میوو¿ں پر ٹیکس چھوٹ دینے کا بھی مطالبہ کیا تا کہ یہاں کے میوہ اُگانے والوں کو اپنی پیداوار کی اچھی خاصی قیمت حاصل ہو سکے ۔ دونوں وزراءنے میوہ کی تجارت کو مزید فعال اور فائدہ بخش بنانے سے جُڑے امور کو بھی زیر بحث لایا ۔ انہوں نے مختلف میوہ ایسوسی ایشنوں کے درمیان باہمی تال میل کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ مغربی بنگال کی سرکار ایک نوڈل افسر تعینات کرے گی ۔ جو ریاست جموں کشمیر کے افسروں کے ساتھ تال میل کر کے میوہ تجارت میں حائل کسی بھی رکاوٹ کو دور کریں گے ۔