مغربی بلیک میلنگ کو برداشت نہیں کریں گے:پوتن

یو این آئی

پیانگ یانگ// روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے کہا ہے کہ ر روس اور شمالی کوریا پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں، تاہم وہ مغربی بلیک میلنگ کو برداشت نہیں کریں گے۔اپنے دورہ شمالی کوریا کے موقع پر روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس اور کوریا کی ایک آزاد خارجہ پالیسی ہے اور وہ بلیک میلنگ اور ڈکٹیٹ کی زبان کو برداشت نہیں کرتے، ہم گلا گھونٹنے والی پابندیوں سے مقابلہ کرتے رہیں گے جسے مغرب نے سیاست، اقتصادیات اور دیگر شعبوں میں اپنی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے آلے کے طور پر استعمال کرنے کی عادت ڈال لی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ فوجی تکنیکی تعاون کو مسترد نہیں کرتے۔شمالی کوریا کے کم جونگ اُن کے ساتھ ایک اسٹریٹیجک معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ روسی فیڈریشن شمالی کوریا کے ساتھ اس معاہدے کے سلسلے میں فوجی تکنیکی تعاون کو مسترد نہیں کرتا جس پر آج دستخط ہوئے ہیں۔اس سے قبل شمالی کوریا کے رہنما نے ولادیمیر پیوتن کو کوریائی عوام کا سب سے دیرینہ دوست قرار دیا تھا۔