معیاری تعلیم کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت: ناظم تعلیم

 سرینگر//محکمہ سکولی تعلیم کی طرف سے وادی کے تمام اضلاع میں بچوں کے اندراج کی مہم میں تیزی آرہی ہے اور لوگ اس سلسلے میں بھرپورتعاون دے رہے ہیں۔ان باتوں کا اظہار ناظم تعلیم کشمیر محمد یونس ملک نے اننت ناگ میں منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سکولی تعلیم طلاب کی معیاری تعلیم کے لئے ممکنہ اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے ضلع اننت ناگ کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔ اُن کے ہمراہ جوائنٹ ڈائریکٹر ( ساوتھ ) سی ای اواور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔ اس دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران اُنہوں نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کے اندراج کی مہم میں سرعت آرہی ہے جوکہ محکمہ اور عوام کے لئے باعث اطمینان ہے۔