معلمات کا خصوصی اجلاس

سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے صدر دفتر پر ایران کے حوزیہ علمیہ سے فارغ معلمات اور خواتین ذاکر ات کا ایک خصوصی اجلاس آغا سید حسن کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں تنظیم کی طرف سے خواتین کے لئے منعقد کئے جا رہے خصوصی تبلیغی پروگراموں کی عمل آوری کا دائرہ وسیع کرنے اور ایسے پروگراموں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کے کئی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں طے پایا گیاکہ  اب یہ پروگرام ایک لایحہ عمل کے تحت متواتر منعقد ہوتے رہیں گے جہاں خواتین کو اصول و عقائد اور عملی مسائل کی تربیت دی جائے گی۔ اس موقع پر آغا حسن نے دین اسلام کی تبلیغ و تشہیر میں حضرت خدیجہ الکبریٰؓ اورحضرت فاطمہؓ کے کردار اور خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوںنے کہا کہ خواتینِ ملت کوان برگزیدہ خواتین کی سیرت اور نقش قدم پر چلنے کی حتی المقدور کوشش کرنی چاہئے۔