سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کارگذار صدر عمر عبداللہ نے تحریک حریت کشمیر اور کوائٹ کشمیر کے صف اول کے رہنما اور سابق ایم ایل اے حبہ کدل حاجی غلام محمد بٹ کی ہمشیرہ محترمہ حبلہ بیگم سابق جوائنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن کے انتقال پُرملال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ دونوں لیڈران نے مرحومہ کی جنت نشینی اور پسماندگان کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کیلئے دعا کی ۔ پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال اور ایم ایل اے حبہ کدل شمیمہ فردوس نے بھی اس سانحہ ارتحال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔
معروف ماہر تعلیم حبلہ بیگم فوت، نیشنل کانفرنس کا اظہارِ تعزیت
