سرینگر// سابق آئی اے ایس آفیسرحبیب الحسن بیگ اور سرینگر کے ایک معروف تاجرحلیم خان نے کل کانگریس میں شرکت کی ۔دونوں نے اپنے کئی کارکنان کے ہمراہ کانگریس میں شمولیت کا اعلان کیا ۔کانگریس پارٹی کے لیڈر قدفین چودھری نے ان دونوں کا پارٹی میں خیرمقدم کیا ۔اس موقعہ پر کانگریس کے امیرا کدل حلقہ کے صدر عبدالقیوم اور دیگر زعما بھی موجود تھے۔