معروف تاجرحاجی عبدالکریم جان کے انتقال پر مولانا ہمدانی کا اظہار تعزیت

سرینگر//جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے وادی کے معروف تاجر الحاج عبدالکریم جان آف فتح کدل حال اولڈ گگری بل کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ مرحوم جمعیت ہمدانیہ کے ممتاز رکن اعلیٰ اور سابق تحویل دار خانقاہ معلی مرحوم حاجی غلام حسن گانی کے سمبندی تھے ۔ عبدالرشید گانی ، حاجی محمد اشرف عنایتی ، فاروق احمد گانی ، میر غلام محمد ساقی نے بھی جان خاندان کے ساتھ تعزیت کیا اور ساتھ ساتھ گریٹر کشمیر کے سینئر ایڈیٹر عارف شفیع وانی کے ساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔