معراج وڈو اور ساجد ڈار کا گرین ویلی انسٹی چیوٹ کا دورہ

سرینگر // وادی سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبال کھلاڑیوں معراج الدین وڈو اور ساجد یوسف ڈار نے جمعرات کو گرین ویلی ایجوکیشن انسٹیچوٹ کا دورہ کیا اور وہاں زیر تعلیم طلاب سے بات چیت کی ہے۔ معراج الدین وڈو اور ساجد یوسف ڈار نے فٹبال کلب قائم کرکے سکول کیمپس میں زیر تعلیم فٹبال کے خواہشمند طلاب کو فٹبال کے ہنر سکھائینگے ۔ طلاب کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں کھلاڑیوں نے انہیں فٹبال کے کئی نسخے بتائے۔ دونوں کھلاڑیوں نے طلاب کے ساتھ بات چیت کے دوران ان کو فبٹال میں آگے بڑھنے کیلئے انکی کوششوں کی سراہنا کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ دونوں کھلاڑیوں نے سکول میں تعمیر ہورہے فٹبال گرائونڈ کا بھی معائنہ کیا اور سکول انتظامیہ کو اہم مشورے بھی دئے۔